انڈونیشیا میں ستمبر 2017ء میں ’ayopoligami‘ نامی ایک نئی ایپ متعارف کرائی گئی ہےجس کا مقصد ان مردوں کی مدد کرنا ہے جو دوسری، تیسری یا چوتھی شادی کے خواہش مند ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہ نئی ایپلیکیشن ‘فیس بک‘ کی ’Tinder‘ نامی ایپ کے کافی قریب ہے۔ فیس بک کی ’ٹینڈر‘ نامی ایپ صارفین کو چیٹ کے ذریعے نئے جی پی ایس سسٹم کی مدد سے اپنے شریک حیات کی تلاش کرنا ہے۔ تاہم لینڈو سیپٹا برانایاما کی ایجاد ایک سے زاید بیگمات یا دوسری، تیسری یا چھوتی شادی کے لیے معاونت کرے گی۔
فرانسیسی اخبار ’ڈیرنییر نووال ڈالزاس‘ کے مطابق انڈونیشیا میں نئی ایپ متعارف ہوتے ہی بڑے پیمانے پر مقبول ہوئی ہے جسے پہلے ہی ہفتے تیس ہزار لوگوں نے اپنے موبائل فون پر ڈاؤن لوڈ کیا ہے، تاہم مسئلہ یہ ہے کہ اسے جعلی نوعیت کے فحش ویب بلاگز اور صفحات سے کیسے بچایا جاسکتا ہے۔