جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی اسیر کو دو بار عمر قید کی سزا

جمعرات 5-اکتوبر-2017

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست فلسطینی شہری زیاد عوض کو دو بارہ عمر قید اور 16 سال اضافی قید کی سزا سنائی ہے۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 10 کی رپورٹ کے مطابق زیاد عوض کو سنہ 2014ء میں ایک اسرائیلی پولیس افسر کو گولیاں مار کر قتل کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

صہیونی حکام کا کہنا ہے کہ زیاد عوض جنہیں سنہ 2011ء میں ایک معاہدے کے تحت رہا کیا گیا تھا نے سنہ 2014ء کو باروخ مزراحی نامی ایک یہودی پولیس افسر کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔

عدالت نے عوض کو سولہ سال اضافی قید اور پونا ایک ملین شیکل جرمانہ کی سزا بھی سنائی ہے۔ یہ رقم فلسطینی اسیر کےاہل خانہ پر ڈالی گئی ہے اور کہا ہے وہ یہ رقم مقتول کے اہل خانہ کو ادار کرے۔

مختصر لنک:

کاپی