آسٹریلیا کےماہرین کی ایک ٹیم نے پیسیفک سمندرمیں واقع جزائر سلیمان میں غیر معمولی جسامت کے حامل چوہوں کی موجودگی کا پتا چلایا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق دو آسٹریلین ماہرین نے طویل تحقیق کے بعد پتا چلایا کہ جزائر سلیمان میں پچاس سینٹر میٹر یعنی ڈیڑھ فٹ کے قریب سائز کے چوہے موجود ہیں جن کا وزن سات سو گرام سے زیادہ ہے۔
ماہرین نے ان چوہوں کے حوالے سے ایک سال تک چھان بین کی ہے۔
فرانسیسی اخبار ’لی مونڈ‘ کے مطابق سائنسدانوں نے ان غیرمعمولی جسامت کے چوہوں کے لیے ’یورو میس فیکا‘ سائنسی نام مختص کیا ہے۔ ایک سائنسی جریدے میں ان کے بارے میں مکمل تفصیلات شائع کی گئی ہیں۔
آسٹریلین سائنسدان ٹیرون لافری کا کہنا ہے کہ اس نے چھ سال اس جزیرے مین گذارے اور ان چوہوں کی تلاش میں لگا رہا۔ یہ چوہے فانوک نو بارخبئل ملانیزیا نامی جزائر میں بھی موجود ہیں۔ وہ سنہ 2010ء میں اس جزیرے میں پہنچے تھے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ چوہے درختون کے درمیان رہتے ہیں، یہ چوہے اپنے دانتوں سے اخروٹ توڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔