جمعه 15/نوامبر/2024

نیتن یاھو کی فلسطینی مصالحت کو تسلیم کرنے کے لیے تین شرائط

بدھ 4-اکتوبر-2017

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے حسب معمول فلسطینیوں کی قومی مصالحت کو ’ویٹو‘ کرتےہوئے فلسطینی مفاہمت قبول کرنے کے لیے تین شرائط عاید کی ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیاہے کہ اسرائیل کو تسلیم کیے جانے، حماس کا عسکری ونگ القسام بریگیڈ ختم اور حماس کے ایران سےتعلقات ختم ہونے تک فلسطینیوں میں مفاہمت قبول نہیں۔ فلسطینی حکومت اور مصالحت کو یہ مطالبات تسلیم کرنا ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی جھوٹی مصالحت کو تسلیم نہیں کرتا۔ ہمارے وجود کی قیمت پر صلح کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔

نیتن یاھو کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وزیراعظم رامی الحمد اللہ کی زیرقیادت قومی حکومت نے غزہ کی پٹی میں انتظامی امور سنھبال لیے ہیں۔ فلسطینی قومی حکومت کا قیام مصر کی نگرانی میں جاری فلسطینی مفاہمتی کوششوں کا ثمر ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور امریکا دونوں فلسطینی اتھارٹی کی قیادت پر حماس کی طرف سے شروع کی گئی مفاہمتی کوششوں کا حصہ نہ بننے کے لیے مسلسل دباؤ ڈالا جاتا رہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی