اسرائیلی عدالت نے یک فلسطین صحافی کو اسرائیل مخالف سرگرمیوں کی کوریج کے الزام میں انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت غیر معینہ مدت کے لیے جیل بھیج دیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز سرائیلی عدالت نے 30 سالہ محمد شکری عوض کو انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے تاہم اس کی قید کی سزا کی مدت کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔
فلسطینی صحافی کے نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے موکل کو کی سزا کی مدت کا تعین کل بدھ کو کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ صحافی شکری عوض کو اسرائیلی فوج نے گذشتہ جمعرات کو غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں بدرس قصبے سے حراست میں لیا تھا۔ گرفتاری کے بعد اسے ’عوفر‘ جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔
شکری عوض اس سے قبل فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں بھی قید رہ چکا ہے۔