جمعه 15/نوامبر/2024

مصری انٹیلی جنس وزیر کا غزہ کی پٹی کا دورہ

منگل 3-اکتوبر-2017

مصر کے وزیر برائے انٹیلی جنس امور خالد فوزی نے کل سوموار کو غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ کے دورے کے دوران صدر محمود عباس سے ملاقات کی  جس کے بعد وہ غزہ اور غرب اردن کے درمیان سرحدی گذرگاہ ’ایریز‘ [بیت حانون] سے غزہ روانہ ہوگئے۔ خالد فوزی آج منگل کو غزہ کی پٹی میں فلسطینی قومی حکومت کے عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق مصری انٹیلی جنس وزیر کا دورہ فلسطینی دھڑوں کے درمیان ہونے والی مفاہمتی کوششوں کے ضمن میں ہے۔ وہ ایک ایسے وقت میں غزہ پہنچ رہے ہیں جب گذشتہ روز اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور تحریک فتح کے درمیان مفاہمت کے اعلان کے بعد مشترکہ قومی حکومت کی تشکیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ گذشتہ روز قومی حکومت کے سربراہ رامی الحمد اللہ غزہ پہنچے تھے جہاں انتظامی امور ان کی حکومت کو سپرد کیے گئے ہیں۔

مصری اعلیٰ اختیاراتی وفد انٹیلی جنس وزیر خالد فوزی کی قیادت میں گذشتہ شام رام اللہ پہنچا تھا۔ وفد میں صحافی عمر ادیب، اس کی اہلیہ صحافیہ لمیس الحدیدی بھی شامل ہیں۔ قبل ازیں مصر کا ایک 14 رکنی وفد اتوار کی شام غزہ پہنچا تھا۔

مصری وفد نے غزہ کی پٹی میں حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سمیت جماعت کی مقامی قیادت سے ملاقات کی۔ ملاقات میں قومی مفاہمت کے حوالےسے طے پائے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی