شنبه 16/نوامبر/2024

بیت المقدس میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں

منگل 3-اکتوبر-2017

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں قائم شعفاط پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی نوجوانوں کےدرمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوج کی بھاری نفری نے منگل کے روز شعفاط کیمپ کا محاصرہ کیا اور کیمپ پر فائرنگ، آنسوگیس کی شیلنگ، دھواں چھوڑنے والے بم اور صوتی بم پھینکے۔ دوسری جانب کیمپ میں موجود شہری قابض فوج کی جارحیت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔ نقاب پوش فلسطینی نوجوانوں نے قابض فوج اور پولیس پر سنگ باری کی اور ان پر پٹرول بم پھینکے۔

مقامی طبی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے دھاتی گولیوں کی بوچھاڑ سے ایک بچے سمیت متعدد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ بچی کی آنکھ میں دھاتی گولی لگی ہے جس کے نتیجے میں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ دھاتی گولیوں سے زخمی ہونے والے دو دیگر نوجوانوں کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کےدرمیان کئی گھنٹے تک آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا۔

مختصر لنک:

کاپی