جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی، 13 فلسطینی گرفتار

منگل 3-اکتوبر-2017

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی منگل کے روز جاری رہنے والی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں مین کم سے کم تیرہ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن سے  مطلوب افراد سمیت 8 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان میں سے سات فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے خلاف مزاحمتی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج کے غرب اردن  کے جنوبی شہر الخلیل میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔

الخلیل میں اسرائیلی فوج کی تلاشی کی کارروائی کے دوران مقامی شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ قابض فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر دھاتی گولیوں، آنسوگیس کی شیلنگ اور صوتی بموں کا استعمال کیا۔ دھاتی گولیوں اور آنسوگیس کی شیلنگ سے متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

ادھر شمالی رام اللہ الجلزون پناہ گزین کیمپ میں تلاشی کے دوران محمود ابو حمزہ نامی شہری کو حراست میں لے لای گیا۔

جنوبی شہر بیت لحم میں وادی شاھین کے مقام پر اسیر فلسطینی انس نواورہ کے گھر میں تلاشی لی گئی۔ نواورہ کو دو روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔

قابض فوج نے مغربی رام اللہ کے علاقے بدرس سے 30 سالہ سابق اسیر بہاء محمد عوض کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

الخلیل شہر میں تلاشی کے دوران دو فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا جن میں سے ایک کی شناخت موسیٰ الرجبی کے نام سے کی گئی ہے۔

ادھر بیت المقدس میں شعفاط پناہ گزین کیمپ سے پانچ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

قابض فوج نے شہید نمر الجمل کے اہل خانہ کو مکان خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔

خیال رہے کہ نمر الجمل نے چند روز قبل ایک فدائی حملے میں تین صہیونی فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔ جوابی کارروائی میں صہیونی فوج نے شہید فدائی حملہ آور کے خاندان کو اجتماعی سزا دینے کے لیے ان کےمکان کو مسمار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی