شنبه 16/نوامبر/2024

چیئرمین الخلیل بلدیہ کا مسجد ابراہیمی کی مرمت کا اعلان

پیر 2-اکتوبر-2017

مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کی بلدیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ وہ تاریخی جامع مسجد ابراہیمی کی مرمت کے لیے پرعزم ہیں اور اس حوالےسے صہیونی ریاست کی پابندیوں کی انہیں کوئی پرواہ نہیں۔ نیز ان کے پاس اس کام کے لیے وسائل بھی موجود ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الخلیل بلدیہ کے چیئرمین تیسیر ابو اسنینہ نے کہا کہ بلدیہ مسجد ابراہیمی کی تعمیر ومرمت کے لیے تیار ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ابو اسنینہ نے کہا کہ الخلیل بلدیہ ماضی اور حال میں عرصہ دراز سے مسجد ابراہیمی مرمتی کاموں کی نگرانی اور کفالت کرتی آئی ہے۔ الخلیل شہر کی بلدیہ ہی نے اپنے طورپر ایک تعمیراتی کمیٹی بھی بنا رکھی ہے جو کئی سال سے کام کررہی ہے۔

تیسیر ابو اسنینہ نے اپنے بیان میں اسرائیلی میڈیا کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ الخلیل بلدیہ کے پاس مسجد ابراہیمی کی مرمت کے لیے بجٹ ناکافی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ الخلیل کی فلسطینی بلدیہ مسجد ابراہیمی کی مرمت سے قاصر ہے۔

ابو اسنینہ نے کہاکہ اسرائیلی میڈیا میں شائع ہونے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ بلدیہ جلد ہی مسجد ابراہیمی کے مرمتی کام کا آغاز کرے گی۔

مختصر لنک:

کاپی