پنج شنبه 01/می/2025

مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی کارروائیاں کشیدگی کو ہوا دیتی ہیں: عکرمہ صبری

اتوار 1-اکتوبر-2017

مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی کمیشن کے سربراہ شیخ عکرمہ صبری کا کہنا ہے کہ بیت المقدس اور دیگر مقبوضہ علاقہ جات میں موجود کشیدگی کی وجہ اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ کو نشانہ بنایا جانا ہے۔

شیخ عکرمہ صبری نے یہ بیان دوسرے انتفاضہ کے 17 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں دیا۔

 شیخ صبری نے سنہ 2000 میں اسرائیلی وزیر اعظم ارئیل شیرون کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کو موجودہ کشیدگی کا ایک محرک ٹھہرایا۔

معروف رہنما نے فلسطینی عوام پر زور دیا کہ وہ مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لئے اٹھ کھڑے ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جولائی کے مہینے میں عوامی تحریک سے ثابت ہوا تھا کہ فلسطینی عوام ہر لمحے مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لئے تیار ہے۔

مختصر لنک:

کاپی