یکشنبه 17/نوامبر/2024

قیمتی سپورٹس کار کو نقصان پہنچانے پر گدھے پر فرد جرم عاید

اتوار 1-اکتوبر-2017

جرمنی کی ایک عدالت نے ایک لگژری اسپورٹس کار کو نقصان پہنچانے کی پاداش میں ایک گدھے کو 5800 یور جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جرمن کی ریاست ھیسن کی ایک مقامی عدالت نے متاثرہ کار کے مال کے مطالبے پر بھوکے گدھے کو جرمانہ کی سزا سنائی۔

پولیس نے مزاحیہ پیرائے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ شاید گدھے یہ سمجھا کہ نارنگی رنگ کی کار دراصل کوئی بہت بڑی گاجر ہے۔ اس لیےاس نے اسے جگہ جگہ سے اسے چبانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں کار کو نقصان پہنچا ہے۔

خیال رہے کہ ایک مقامی کاروباری شخصیت مارکوس زان نے اپنی بیش قیمت اسپورٹس کار شیلیٹس نامی شہر میں ستمبر 2016ء میں ایک پارکنگ اسٹینڈ میں کھڑی کی تھی۔ کچھ دیر بعد جب وہ واپس آیا تو دیکھا کہ ایک گدھا اس کی کار کو کھانے کی چیز سمجھ کر کھانے کی کوشش کررہا ہے۔ کار کے مالک کا کہنا ہے کہ اس کی گاڑی کی قیمت تین لاکھ یورو ہے۔

مختصر لنک:

کاپی