چهارشنبه 30/آوریل/2025

غرب اردن میں یہودی کالونی کے قریب بم دھماکہ

ہفتہ 30-ستمبر-2017

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں گذشتہ شام ایک یہودی کالونی کے قریب زور دار بم دھماکے کی اطلاعات ہیں تاہم اس دھماکے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں واقع ’میفو دوتھان‘ کالونی عرابہ اور یعبد قصبات کے درمیان ایک زور دار دھماکہ ہوا۔ حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دھماکے کے نوعیت کا جائزہ لیا ہے۔

عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بم دھماکے میں دیسی ساختہ بارود استعمال کیا گیا۔ میفو دوتھان کالونی کے باہر ہونےوالے اس دھماکے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔

واقعے کے بعد اسرائیلی فوج نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا تھا۔

خیال رہے کہ میفو دوتھان یہودی کالونی سنہ 1982ء میں عرابہ اور یعبد قصبے میں قائم کی گئی تھی۔ یہ کالونی یہودی آباد کاری میں سرگرم ’گوش ایمونیم‘ موومنٹ نے قائم کی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی