شنبه 16/نوامبر/2024

امام قبلہ اول کا 9 اور 10 محروم کو روزہ رکھنے کی اپیل

جمعہ 29-ستمبر-2017

مسجد اقصیٰ کے امام و خطیب اور فلسطینی سپریم علماء کونسل کے چیئرمین الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی قوم سمیت پورے عالم اسلام سے اپیل کی ہے کہ وہ نو اور دس محرم الحرام کے ایام میں روزہ رکھیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الشیخ عکرمہ صبری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نو اور دس محرم الحرام کا روزہ رکھنا سنت نبوی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود بھی ان دنوں میں روزہ رکھا اور امت کو بھی اس کی تلقین کی تھی۔

الشیخ عکرمہ صبری کا کہنا ہے کہ روزے صرف رمضان المبارک ہی تک محدود نہیں۔ سال بھر نفلی روزوں کے مواقع موجود رہتے ہیں۔ ہرہفتے کے سوموار اور جمعرات کے روز روزہ رکھنا بھی مسنون ہے۔ اسی طرح چاند کی تیرہ، چودہ اور پندرہ کی تاریخوں میں روزے مسنون ہیں۔ ماہ صیام کے بعد شوال میں چھ روزے بھی اپنی خاص فضیلت رکھتے ہیں۔

انہوں نے فلسطینی عوام سے اپیل کی کہ وہ قبلہ اول سے اپنا تعلق مضبوط سے مضبوط تربنانے کے لیے بھی کوششیں جاری رکھیں۔

مختصر لنک:

کاپی