اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے سے پارلیمنٹ کے منتخب رکن محمد الطل کو چار ہزار شیکل جرمانہ کی وصولی کے بعد رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق اسرائیل کی عوفر فوجی عدالت نے زیر حراست رکن پارلیمان محمد الطل کی دو ہفتوں کے بعد رہائی کا حکم دیا ہے۔ محمد الطل غرب اردن کے جنوبی شہر الظاھریہ کے رہنے والے ہیں۔
صہیونی عدالت نے محمد الطل کی رہائی سے قبل ان سے چار ہزار شیکل جرمانہ وصول کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
خیال رہے کہ محمد الطل کی دو ہفتے قبل کینسر کی انتہائی خطرناک سرجری کی گئی تھی۔ وہ 2 مارچ 2017ء سے اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت پابند سلاسل ہیں۔