چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کے دو ڈرون طیارے غرب اردن میں گر کر تباہ

بدھ 27-ستمبر-2017

سرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیانات میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز فوج کے بغیر پائلٹ دو ڈرون طیارے فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہروں الخلیل اور بیت لحم میں گر کر تباہ ہوگئے۔

اسرائیل کے عبرانی ریڈیو نے فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے حوالے سے بتایا کہ غرب اردن کے جنوبی شہروں الخلیل اور بیت لحم میں دو ڈرون طیارے’اسکائی رائیڈر‘ کسی فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگئے ہیں۔

فلسطینی عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ الخلیل شہر میں اسرائیل کا ایک ڈرون طیارہ الزعتری اسکول کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

اسرائیلی اخبار ’معاریو‘ کے مطابق فوج نےتباہ ہونے والے ڈرون طیاروں کا ملبہ قبضے میں لے لیا ہے۔ فوج اور انٹیلی جنس اداروں کو خدشہ ہے کہ ڈرون طیاروں کے بارے میں حساس معلومات چوری کئی ہیں۔

اخباری رپورٹ کے مطابق ڈرون طیاروں کے حادثے کے بعد انفنٹری ڈویژن کے کمانڈر ’کوبی براک‘ نے ’اسکائی رائیڈر‘ ڈرون طیاروں کو اڑانے پر غیرمعینہ مدت تک روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ رواں سال کے دوران اب تک سات ’اسکائی رائیڈر‘ ڈرون طیارے تباہ ہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی