چهارشنبه 30/آوریل/2025

وادی گولان میں مشقوں کے دوران دو اسرائیلی فوجی ہلاک،4 زخمی

بدھ 27-ستمبر-2017

اسرائیل کے زیرتسلط شام کےوادی گولان کے علاقے میں اسرائیلی فوج کی جاری مشقوں کے دوران دو فوجی ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وادی گولان میں گذشتہ مشقوں کےدوران ایک فوجی گاڑی کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں اس پر سوار دو فوجی ہلاک اور چار شدید زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونےوالے فوج کے افسران بتائے جاتے ہیں۔

تمام زخمیوں کو فوجی ایمبولینسوں کی مدد سے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل کوبی براک نے حادثے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

واقعے کے بعد اسرائیلی پولیس نے وادی گولان کی آرٹلری روڈ کو گھیرے میں لے لیا تھا۔پہلے یہ اطلاعات بھی آئی تھیں کہ حادثے میں ایک ٹینک الٹ گیا جس کے نتیجے میں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی