چهارشنبه 30/آوریل/2025

مایئکرو سافٹ،فیس بُک کا سمندرمیں6600 کلو میٹرکیبل بچھانے کا اعلان

منگل 26-ستمبر-2017

عالمی شہرت یافتہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ’ مائکرو سافٹ‘ اور سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹ نے مشترکہ طور پر سمندر میں 6600 کلو میٹر کے علاقے پر انٹرنیٹ کیبل بچھانے کا اعلان کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انٹرنیٹ کیبل کے اس منصوبے کو ’ماریا‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ کیبل سمندر کی سطح کے نیچے بچھائی جائے گی جو شمالی امریکا کو یورپ سے ملائے گی۔

طویل کیبل کی تیاری کا کام اگست2016ء میں شروع کیا گیا تھا۔ یہ منصوبہ اس وقت شروع کیا گیا جب انیٹرنیٹ کی سروس میں توسیع کی طلب میں اضافہ کی ضرورت سامنے آئی۔ دونوں کمپنیوں نے مشترکہ طور پر ایک سیکنڈ میں 160 ٹیرا بائیٹ انیٹرنیٹ ڈاؤن لوڈنگ کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ ایک سو ساٹھ ٹیرا بائیٹ فی سکینڈ انٹرنیٹ رفتار کا مطالب یہ ہے کہ موجودہ شمالی اوقیانوس میں بچھائی گئی کیبل سے 20 ہزار گھنٹے زیادہ ایچ ڈی فلیمیں تیزرفتار انٹرنیٹ کے ساتھ دیکھی جاسکیں گی۔

مائیکرو سافٹ کا کہنا ہے کہ مذکورہ کیبل اب تک بچھائی گئی کیبل کی نسبت نہ صرف زیادہ ہے بلکہ مستقبل میں زیادہ بہتر انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے بھی دوسری کیبلز کی نسبت زیادہ موثر ثابت ہوگی۔ نئی کیبل بچھانے کا کام آئند سال کے اوائل میں شروع کیا جائے گا۔

مختصر لنک:

کاپی