شنبه 16/نوامبر/2024

فلسطینی قومی حکومت آئندہ ہفتےغزہ میں اجلاس منعقد کرے گی

منگل 26-ستمبر-2017

فلسطین میں قائم قومی حکومت آئندہ سوموار کو فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اپنا پہلا اجلاس منعقد کرے گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مخلوط حکومت کے ترجمان یوسف المحمود نے بتایا کہ وزیراعظم رامی الحمد اللہ نے صدر محمود عباس کے ساتھ غزہ کی پٹی میں قومی حکومت کےامور پر مشاورت کی ہے۔ صدر کی مشاورت کے بعد وزیراعظم رامی الحمد اللہ آئندہ سوموار کو غزہ جائیں گے جہاں حکومت کا پہلا اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے غزہ کی پٹی میں انتظامی امور ہاتھ میں لینے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی جانب سے انتظامی کمیٹی کو تحلیل کیے جانے کے بعد حکومت غزہ کی پٹی کے تمام معاملات کو اپنے ہاتھ میں لینے کے لیے تیار ہے۔ اس مقصد کے لیے وزراء آئندہ سوموار کو غزہ جائیں گے۔

سرکاری ترجمان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں میں مفاہمت پوری قوم کا مطالبہ ہے اور تمام جماعتیں مفاہمت کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ فلسطینی قومی حکومت تمام دھڑوں میں مفاہمت کرانے کے لیے حالات سازگار بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں بہتر طریقے سے انجام دے گی۔

مختصر لنک:

کاپی