جمعه 02/می/2025

لبنان میں حماس کے مندوب کی ترک سفیر سے ملاقات

منگل 26-ستمبر-2017

لبنان میں متعین اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے مندوب علی برکہ نے ترک سفارت خانے کے دورے کے دوران بیروت میں ترکی کے سفیر شاغا طائی ارجیس سے ملاقات کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ملاقات کے موقع پر حماس کے سیاسی شعبے کے عہدیدار زیاد حسن اور دیگربھی موجود تھے۔

حماس کے مندوب اور ترک سفیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال، علاقائی امور، فلسطینیوں کے درمیان مفاہمت اور لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

علی برکہ نے ترک سفیر کو فلسطینی جماعتوں میں قومی مفاہمت کے حوالے سے ہونے والی تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ترک سفیر نے فلسطینیوں میں یکجہتی کی کوششوں کو سراہا اور فلسطین میں قومی اتفاق رائے سے حکومت کے قیام کو خوش آئند قرار دیا۔

حماس کے مندوب نے بھی فلسطینی دھڑوں میں مفاہمتی کوششوں کی اہمیت پرروشنی ڈالی اور کہا کہ جلد ہی تمام فلسطینی جماعتوں پر مشتمل ایک گرینڈ اجلاس قاہرہ میں منعقد ہوگا جس میں سنہ 2011ء کو طے پائے مفاہمتی معاہدے کے اہم نکات پر عمل درآمد کا طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔

مختصر لنک:

کاپی