اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا کے لیے امن مندوب نیکولائی ملادینوف آج سوموار کو مختصر دورے پر فلسطین کے محصورعلاقے غزہ کی پٹی پہنچے ہیں۔ ان کے ہمراہ انسانی حقوق کے مندوبین کا ایکو فد بھی غزہ آیا ہےجہاں وہ چند گھنٹے گذارنے کے بعد واپس چلے جائیں گے۔
اقوام متحدہ کے حکام کا کہنا ہے کہ نیکولائی ملادینوف سوموار کے روز غزہ پہنچے ہیں جہاں وہ غزہ کی پٹی کی عمومی صورت حال، تعمیر نو کے کاموں اور اقوام متحدہ کے زیرانتظام چلنے والے اداروں کی کار کردگی اور انہیں درپیش مشکلا کا جائزہ لینے کے بعد واپس چلے جائیں گے۔
اقوام متحدہ کے امن مندوب کوئی ایک ہفتہ قبل بھی غزہ آئے تھےجہاں انہوں نے وہاں پر اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی قیادت سے بھی ملاقات کی تھی۔
اقوام متحدہ کے امن مندوب نے یہ دورہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب دوسری طرف غزہ میں حماس کی جانب سے قائم کردہ انتظامی کمیٹی تحلیل کرتے ہوئے قومی مفاہمت کے لیے کوششیں تیز کی گئی ہیں۔