جمعه 15/نوامبر/2024

دنیا کا مہنگا اور سب سے محفوظ امریکی سفار خانہ

اتوار 24-ستمبر-2017

سفارت خانے تو دنیا بھر میں کے ملکوں میں پائے ہیں۔ ان میں بعض اپنی وسعت اور بعض حساسیت کی بناء پر مشہور ہیں، مگر دنیا کا ایک ایسا پرتعیش مہنگا ترین اور معاصر دور کی جدید خصوصیات کا حامل ایک ایسا سفارت خانہ بھی موجود ہے جس طرح دہشت گردوں کی رسائی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ یہ لندن میں قائم امریکی سفارت خانہ ہے جس کی تعمیر پر ایک ارب ڈالر سے زاید کی رقم پھونکی گئی ہے۔

سفارت خانے کے ارد گرد ایک چھوٹی خندق کھودی گئی ہے جس میں پانی ڈال کر اسے مصنوعی بحیرہ کی شکل دی گئی ہے۔ اس کا مقصد سفارت خانے کے قریب پائے جانے والے سمندر اور عمارت کے درمیان رکاوٹ پیدا کرنا اور سفارت خانے کو درکار تحفظ کو یقینی بنانا۔ یہ سرنگ ایک سو فٹ لمبی ہے۔

یہ سفارت خانہ لندن کے علاقے ’نائن المز‘ میں تعمیر کیا گیا ہے جسے اب تک انسانی تاریخ کے مہنگے ترین سفارت خانوں میں پہلے نمبر پر رکھاجاسکتا ہے۔ اس کی تعمیر پر ایک ارب امریکی ڈالر خرچ ہوئے ہیں۔

سفارت خانے کی تعمیر2016ء کو مکمل کرلی گئی تھی مگر اس کا افتتاح  رواں سال کے موسم بہار تک موخر کردیا گیا تھا۔ ابھی تک اسے حتمی استعمال میں نہیں لایا جاسکا ہے۔

حفاظتی اقدامات کے پیش نظر عمارت کے بیریئرز کے ڈیزائن میں قدرتی رکاوٹوں مثلا ٹیرسڈ باغات، گلیوں اور دیگر جدید اسالیب کا استعمال کیا گیا ہے۔

عمارت میں نیوٹرل کاربن کی سہولت کے ساتھ توانائی کے لیے بھی اندر ہی انتظام موجود ہے۔ اگر پورے لندن میں بجلی معطل ہوجائے سفارت خانے میں تب بھی بجلی موجود رہے گی۔ اس کی باہر کھلنے والی کھڑکیاں شمسی شعاعوں کی مدد سے سفارت خانے کے لیے بجلی پیدا کریں گی۔

مختصر لنک:

کاپی