جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطین کو انٹرپول کی رکنیت سے محروم رکھنےکی اسرائیلی مہم

اتوار 24-ستمبر-2017

صہیونی ریاست کی جانب سے فلسطین کو عالمی اداروں کی رکنیت کے حصول سے محروم رکھنے کی سازشیں جاری ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی حکومت نے فلسطین کو عالمی پولیس ’انٹرپول‘ کی رکنیت سے محروم رکھنے کے لیے لابنگ شروع کر رکھی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی حکومت نے کئی ہفتوں سے ایک سفارتی مہم شروع کر رکھی ہے جس کے تحت صہیونی ریاست مختلف ممالک کو اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ وہ بیجنگ میں ہونے والے ’انٹرپول‘ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر فلسطین کی رکنیت کی حمایت میں رائے شماری میں حصہ نہ لیں۔

فلسطینی اتھارٹی نے باضابطہ طور پر سنہ2015ء میں عالمی فوج داری پولیس انٹرپول کی رکنیت کے لیے درخواست دی تھی۔ انٹرپول کی رکنیت ملنے کے بعد فلطسین کو مفرور اور اشتہاری عناصر کا تعاقب کرنے اور ان کے خلاف عالمی عدالتوں مقدمات سمیت دیگر قانونی کارروائیوں کا حق مل جائے گا۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت کو خدشہ ہے کہ اگر فلسطینی اتھارٹی نے انٹرپول کی رکنیت حاصل کی تو وہ فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم میں ملوث صہیونی فوجیوں کے خلاف مقدمات قائم کرنے اور ان کا تعاقب کرنے کی صلاحیت حاصل کر لے گی۔

خیال رہے کہ ’انٹرپول‘ بین الاقوامی پولیس پر مشتمل ایک تنظیم ہے، 190 ممالک اس کے رکن ہیں۔ انٹرپول رکن ممالک کو مطلوب افراد تک رسائی میں معاونت کرتی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی