چهارشنبه 30/آوریل/2025

ہفتہ رفتہ: 5 فدائی حملے، 69 مقامات پر صہیونیوں سے تصادم

ہفتہ 23-ستمبر-2017

فلسطین میں جاری تحریک انتفاضہ القدس پر گہری نظر رکھنے والی ویب سائیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ ستمبر کے تیسرے جاری ہفتے کے دوران فلسطین میں غاصب صہیونیوں کے خلاف 5 فدائی حملے کیے گئے جن میں کم سے کم تین صہیونی زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ غرب اردن مقبوضہ بیت المقدس میں مجموعی طور پر فلسطینی شہریوں اور صہیونی فوج کے درمیان 69 مقامات پر تصادم ہوا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کو موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے کی مزاحمتی کارروائیوں میں مقبوضہ بیت المقدس میں العیسویہ کے مقام پر سنگ باری سے ایک غاصب صہیونی زخمی ہوگیا۔

مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں الدھیشہ پناہ گزین کیمپ میں ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں  ایک اسرائیلی فوجی معمولی زخمی ہوا۔

ادھر مشرقی بیت المقدس میں عناتا کئے مقام پر بجئی فلسطینیوں کی سنگ باری سے ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوا ہے۔

دیگر مزاحمتی کارروائیاں

ستمبر کے تیسرے ہفتے کے دوران فلسطین کے علاقوں غرب اردن اور بیت المقدس میں فلسطینیوں اور یہودی آباد کاروں اور صہیونی فوج کے درمیان 69 مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔

غرب اردن میں عایدہ کیم،پ اور الخضر کے مقامات پر دو دستی بموں کے حملے بھی کیے گئے۔ اسرائیلی فوج نے ان حملوں کا اعتراف کیا ہے مگران میں ہونے والے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی نشاندہی نہیں کی۔

اعدادو شمار کے مطابق فلسطینیوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں درجنوں فلسطینی نوجوان زخمی ہوئے۔ ان میں 24 شہری براہ راست فائرنگ، دھاتی گولیوں سے زخمی ہوئے جب کہ درجنوں شہری لاٹھی چارج اور آنسوگیس کی شیلنگ کے نتیجے میں زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطینی شہریوں کی جانب سے گذشتہ ہفتے کی کارروائیوں میں 12 پٹرول بم حملے کیے گئے۔

ستمبرکے تیسرے ہفتے میں ایک فلسطینی مجاھد اور القسام کارکن غزہ کی پٹی میں جہادی تیاریوں کے دوران حادثے میں شہید ہوا۔

صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینی شہداء کے جسد خاکی روکے جانے کے خلاف احتجاج بھی جاری رہا۔ یاد رہے کہ اس وقت اسرائیلی فوج کے قبضے میں 9 فلسطینی شہداء کے جسد خاکی موجود ہیں۔

گذشتہ ایک ہفتے کی کارروائیوں میں 28 بچوں سمیت 74 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ یہ گرفتاریاں الخلیل، القدس، جنین، بیت لحم، نابلس، طولکرم اور قلقیلیہ میں عمل میں آئیں۔ اسی ہفتے کے دوران تین فلسطینی اسیران نے صہیونی فوج کے مظالم کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کی۔ بھوک ہڑتالی اسیران میں انس شدید، احمد السوارکہ اور عزالدین عمارنہ شامل ہیں۔

قید کی سزائیں

گذشتہ ہفتے کے واقعات میں اسرائیلی عدالتوں کی جانب سے فلسطینی شہریوں کو دی جانے والی سزائیں بھی شامل ہیں۔

اسرائیل کی مجسٹریٹ عدالت نے فلسطینی معلمہ خدیجہ خویص کی مدت حراست میں مزید توسیع کی گئی۔

اسرائیل کی فوجی عدالت نے الخلیل کے 24 سالہ نوجوان کو 11 ماہ قید کی سزا سنائی۔

اسیر صباح محمد فرعون کو تین ماہ کی انتظامی حراست کی سزا سنائی گئی۔ اس کےعلاوہ 17 سالہ محمد عرفات عبیدات اور 18 سالہ احمد حسین ھلسہ کو 18 سال قید اور 2 لاکھ شیکل جرمانہ کی سزائیں سنائی گئیں۔

اسی طرح اسیرہ لیمیٰ البکری کو تین سال قید اور چھ ہزار شیکل جرمانہ کیا گیا۔

گذشتہ ہفتے کے دوران قابض صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کی املاک اور گھروں کی مسماری کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ گذشتہ ہرتے صہیونی فوج نے بیت المقدس اور گرب اردن میں شہریوں کےگھروں پر براہ راست فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی