یکشنبه 17/نوامبر/2024

فلسطینی قبلہ اول کی حرمت کا پوری قوت سے دفاع کریں: حماس

جمعہ 22-ستمبر-2017

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطینی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پر مسلسل دھاووں کی روک تھام کے لیے مسجد اقصیٰ سے اپنا تعلق مضبوط بنائیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ناپاک صہیونی اسرائیلی ریاست کی سرکاری سرپرستی میں قبلہ اول کی بے حرمتی کرتے ہیں۔ ان شرپسندوں کا مقابلہ کرنے اور انہیں روکنے کے لیے فلسطینی عوام کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں قبلہ اول میں آمد ورفت جاری رکھنا ہو گی۔

حماس کے شعبہ اطلاعات ونشریات کے ایک عہدیدار ایمن ابو خلیل نے کہا کہ یہودی شرپسند گروپوں نے اپیل کی ہے کہ وہ نئے عبرانی سال کے موقع پر مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مذہبی رسومات ادا کریں۔ یہودیوں کی طرف سے انتہا پسندوں کو قبلہ اول پر دھاووں کی دعوت کا مقصد مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے کی مذموم کوشش ہے۔

ایمن ابو خلیل کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایک سازش کے تحت مسجد اقصیٰ کو یہودیوں اور مسلمانوں میں زمانی اور مکانی طور پر تقسیم کرنا چاہتا ہے۔ یہودیوں کی قبلہ اول کے خلاف ہونے والی دست درازیوں کی روک تھام کے لیے فلسطینی قوم کو قبلہ اول سے اپنا تعلق مضبوط بنانا ہوگا۔ حماس رہ نما نے کہا کہ قبلہ اول کی حرمت اہل فلسطین کے لیے سرخ لکیر ہے جسی کسی صورت میں پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

مختصر لنک:

کاپی