چهارشنبه 30/آوریل/2025

نشے میں دھت چور گھر میں گھس کرسوگیا

جمعرات 21-ستمبر-2017

یہ تو مشہور ہے کہ چور کسی جگہ چوری کرنے کی غرض سے گھسے تواسے سب سے زیادہ اپنی جان کی فکر لاحق ہوتی ہے اور وہ تیزی کے ساتھ چیزیں چوری کرنے کے بعد راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کرتا ہے، مگر روس میں ایک شخص چوری کے لیے کسی مکان میں گھسا تو وہاں اسے شراب ملی۔ اس نے شراب پی اور وہیں سو گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہ واقعہ حال ہی میں روسی شہر استراخان میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق چور نے فوڈکا نامی شراب پی اور اس کے بعد اسے چوری کا خیال نہ رہا اور وہیں سوتا رہا۔

مکان میں رہائش پذیر افراد نے دیکھا کہ ایک اجنبی اور مشکوک شخص ایک کمرے کے صوفے پر خواب خرگوش ہے۔ انہوں نے اسے جگانے کے بجائے پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے ملزم کو سوئے ہوئے جگایا اور تحقیق کی تو پتا چلا کہ وہ باورچی خانے کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوا اور فوڈکا نامی شراب کی ایک بوتل پی جس کے بعد وہ ہوش میں نہ رہا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چوری کی غرض سے گھر میں داخل ہونےوالے 44 سالہ شخص نے شراب کی ایک بوتل پی صوفے کے ساتھ ٹیک لگائی اور سوگیا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف چوری کی کوشش کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی