چهارشنبه 30/آوریل/2025

بدھ کو 131 یہودی شرپسند قبلہ اول میں داخل،مقدس مقام کی بے حرمتی

جمعرات 21-ستمبر-2017

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے جاری ہیں۔   گذشتہ روز131 یہودی آباد کاراسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کرنام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج  نے مسجد الاقصیٰ میں بدھ کو اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 131 یہودی اشرار نے قبلہ اول کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

ادھر قدس پریس کی رپورٹ کے مطابق اگست میں 3 ہزار 647 صہیونیوں نے قبلہ اول پر دھاوے بولے، ان میں اسرائیلی انٹیلی جنس کے 20 پولیس کے 14 اہلکار بھی شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی