جمعه 15/نوامبر/2024

درسی کتاب میں اسرائیلی پرچم کی اشاعت پر وزیر تعلیم سے باز پُرس

بدھ 20-ستمبر-2017

مصرکی پارلیمنٹ نے وزیرتعلیم کو طلب کرکے تعلیمی نصاب کی ایک کتاب کے سرورق پراسرائیل کا قومی پرچم شائع کیے جانے کی وضاحت طلب کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق درسی کتاب میں اسرائیلی جھنڈے کی اشاعت پرسیاسی اور عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔

پارلیمنٹ کے رکن بکر ابو غریب نے ایک بیان میں بتایا کہ ایک طباعتیی ادارے کی طرف سے جاری کردہ کتاب میں اسرائیلی پرچم شائع کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ متنازع درسی کتاب کو محکمہ تعلیم کے نصاب سازی کے ماہرین کی زیرنگرانی تیار کیا جانا چاہیے تھا مگر لگتا ہے کہ کتاب ماہرین تعلیم کی نظروں سے نہیں گذری۔

مصری وزارت تعلیم کے ترجمان احمد خیری کا کہنا ہے کہ ایک اختیاری نوعیت کی درسی کتاب مقامی طباعتی ادارے نے شائع کی ہے۔ حکومت اس کتاب کے سرورق پر اسرائیلی جھنڈے کے شائع کیے جانے کی تحقیقات کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر تعلیم برائے نصاب سوشل سائنسز نے اس حوالے سے چھان بین شروع کی ہے۔

اخباری رپورٹس کے مطابق حالیہ ایام میں یہ متنازع کتاب پارلیمنٹ میں بھی زیر بحث رہی اور پارلیمان نے وزیر تعلیم کو بھی اس حوالے سے طلب کیا۔

مختصر لنک:

کاپی