جمعه 15/نوامبر/2024

یہودی مذہبی تہوار کی آڑ میں غرب اردن میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ

منگل 19-ستمبر-2017

عبرانی سال نو اور یہودیوں کے مذہبی تہوار کی آڑ میں آج منگل سے آئندہ ہفتے کے روز تک دریائے اردن کے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کرکے تمام علاقے سیل کردیےہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آج منگل سے آئندہ ہفتے کے روز تک غرب اردن کے شہروں میں فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی۔ اس دوران فلسطینیوں کو پبلک مقامات کی طرف جانے اور یہودی کالونیوں کے قریب آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

کسی فلسطینی کو بغیر اجازت کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ صرف ہنگامی حالات میں پیشگی اجازت کے بغیرہی غرب اردن سے 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

خیال رہے کہ یہودیوں کے مذہبی تہوار عموما فلسطینیوں کے لیے پابندیوں کا پیغام بن کرآتے ہیں۔ ان تہواروں کی آڑ میں صہیونی فوج فلسطینیوں کے خلاف سنگین پابندیاں عاید کرتی ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی اپیلوں کے باوجود فلسطینی شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی جاتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی