فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں مزاحمتی تیاریوں کے دوران رفح کے مقام پر حادثے کے نتیجے میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کا کمانڈر شہید ہو گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ منگل کو جنوبی غزہ میں رفح کی الشابورہ کالونی میں جہادی تیاریوں کے دوران ھانی فراج شلوف ایک سرنگ میں حادثے کے نتیجے میں جام شہادت نوش کر گیا۔
بیان میں ھانی شلوف کی ناگہانی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے لواحقین کے ساتھ مکمل ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
بیان میں کہا گیاہے کہ مجاھدین شلوف کے نقش قدم پرچلتے ہوئے دشمن کے خلاف جہاد اور مزاحمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔