چهارشنبه 30/آوریل/2025

سیکڑوں یہودیوں کے نابلس میں تین مقامات پر دھاوے

پیر 18-ستمبر-2017

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں گذشتہ روز تین مقامات پر سیکڑوں یہودی شرپسندوں نے دھاوے بولے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی موجودگی میں جنوب مشرقی نابلس میں سیکڑوں صہیونی داخل ہوئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے نصف شب عورتا قصبے میں دھاوا بولا۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاروں کی بھاری تعداد نے عورتا قصبے کے تین مقامات پردھاوے بولے اور مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔

مختصر لنک:

کاپی