امریکی حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امیر قطر اشلٰک تمیم بن حمد آل ثانی منگل کو جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔
وائیٹ ہاؤس کے مشیر ہربرٹ ماکسماسٹر نے صحافیوں کو بتایا کہ صدر ٹرمپ اور امیر قطر کے درمیان ملاقات آئندہ منگل کو نیویارک میں ہوگی۔
خیال رہے کہ تین ماہ قبل قطر اور دوسرے خلیجی ملکوں کےدرمیان پیدا ہونے والے بحران کے بعد امیر قطر کا یہ پہلا بیرونی دورہ ہے۔ اس سے قبل وہ ترکی، جرمنی اور فرانس کا دورہ کرچکے ہیں۔ فرانس کےدورے کے بعد وہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ ہوں گے۔
الشیخ تمیم عالمی رہ نماؤں سے ملاقات میں خلیجی بحران کے حل کے سلسلے میں بات چیت کررہے ہیں۔