پنج شنبه 01/می/2025

عباس ملیشیا کی تحویل میں چار فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال جاری

ہفتہ 16-ستمبر-2017

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے بتایا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت نام نہاد سیکیورٹی فورسز کی تحویل میں موجود چار فلسطینیوں نے بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عباس ملیشیا کی جیل میں سیاسی بنیادوں پر ڈالے گئے تین سابق اسیران نے بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔ ان تینوں پر کوئی الزام عاید نہیں کیا گیا۔ اس کے باوجود انہیں پابند سلاسل رکھا گیا ہے۔

ایک اور فلسطینی شہری نے فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے غیرقانونی گرفتاری کے خلاف  بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے بعد بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران کی تعداد چار ہوگئی ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز سابق اسیر اور سیاسی قیدی نور الدین داؤد نے بھوک ہڑتال شروع کی۔ اس اسے قبل سابق اسیران ابراہیم سلمی اور معاذ الفار اور الخلیل شہر کے مصعب ابو شخیدم نے بھی ہڑتال شروع کی تھی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عباس ملیشیا نے سیاسی بنیادوں پر قصی الفاخوری، عبدالرحمان الخطیب کو حراست مین لیا گیا تھا۔ 

مختصر لنک:

کاپی