چهارشنبه 30/آوریل/2025

برما کے مظلوم مسلمانوں سے یکجہتی، غزہ میں ملٹری پریڈ کا اہتمام

ہفتہ 16-ستمبر-2017

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مقام پر برما کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ملٹری پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق خان یونس شہر میں کتیبہ گراؤنڈ میں ہونے والی پریڈ میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کےعسکری ونگ القسام بریگیڈ کے باوردی مجاھدین نے حصہ لیا۔

اس کے علاوہ پریڈ اور احتجاجی مظاہرے میں عام شہریوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔ انہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی تھی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حماس رہ نما الشیخ محمد جوہر الاسطل نے کہا کہ فلسطینی قوم کا بچہ بچہ میانمار کے مظلوم مسلمانوں کےساتھ ہے۔ پوری دنیا کو اس وقت برما کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ فلسطینی قوم اپنے تمام ترمسائل کے باوجود روہنگیا میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے میں پیش پیش ہے۔

مختصر لنک:

کاپی