پنج شنبه 01/می/2025

اندرون فلسطین میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کا اسرائیلی دعویٰ

ہفتہ 16-ستمبر-2017

اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ کی پٹی سے سرحدی باڑ عبور کرکے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

عبرانی نیوز ویب پورٹل ’’مفراک لایف‘ کے مطابق ملٹری پولیس نے وسطی غزہ کی پٹی باڑ فاصل کے قریب سے دو مشتبہ فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے جنہیں مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منقتل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ غزہ اور غرب اردن سے زیادہ تر بے روزگار فلسطینی نوجوان کام کاج کی تلاش کے لیے سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں داخل ہوتے ہیں۔ بالخصوص غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی مسلط کردہ گیارہ سالہ پابندیوں کے نتیجے میں بڑی تعداد میں نوجوان بے روزگار ہیں اور وہ مجبورا روزگار کی تلاش کے لیے اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر اسرائیل کے زیرتسلط علاقوں میں جاتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی