چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین فلسطینی زخمی

ہفتہ 16-ستمبر-2017

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں سنہ 1948ء کے علاقوں کے درمیان سرحد کے قریب اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے کم سے کم تین فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ غزہ کے شمالی علاقے جبالیا کے مقام پر فلسطینی شہریوں نے ایک احتجاجی جلوس نکالا اور ریلی کی شکل میں سرحد کی طرف مارچ کیا۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر فائرنگ کی اور انہیں منتشر کرنے کے لیے آنسوگیس کی شیلنگ سے نشانہ بنایا۔

فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کے نتیجے میں تین فلسطینی نوجوان زخمی ہوئے ہیں۔

اشرف القدرہ کے مطابق زخمی ہونے والےتینوں شہریوں کو شمالی غزہ کی پٹی میں انڈونیشی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کے مطابق انہیں درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی کے ہزاروں شہری ہر ہفتے غزہ اور اندرون فلسطین کے علاقوں کے درمیان قائم باڑ کے قریب جمع ہو کر غزہ پر مسلط کی گئی اسرائیلی پابندیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی