یکشنبه 17/نوامبر/2024

فول پروف سیکیورٹی میں 88 یہودیوں کے قبلہ اول پردھاوے

جمعہ 15-ستمبر-2017

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے جاری ہیں۔   گذشتہ روز88 یہودی آباد کاراسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کر نام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج  نے مسجد الاقصیٰ میں جمعرات کواسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 88 یہودی اشرار نے قبلہ اول کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

ادھر قدس پریس کی رپورٹ کے مطابق اگست میں 3 ہزار 647 صہیونیوں نے قبلہ اول پر دھاوے بولے، ان میں اسرائیلی انٹیلی جنس کے 20 پولیس کے 14 اہلکار بھی شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی