اسرائیل کی ایک مقامی عدالت نے زیرحراست فلسطینی خاتون شہری اور مسجد اقصیٰ کی مرابطہ سحر النتشہ کی مدت حراست میں مزید 15 دن کی توسیع کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی پولیس نے فلسطینی خاتون سماجی کارکن سحر کو مسجد اقصیٰ کے احاطے سے حراست میں لیا تھا۔ اس پر اسرائیلی ارکان کنیسٹ پر حملہ کرنے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے کام کرنے والے فلسطینیوں کو متعدد حیلوں اور حربوں کے ذریعے گرفتاریوں، تشدد اور مسجد اقصیٰ بدری کا سامنا ہے۔