اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق کی قیادت میں جماعت کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد 18 ستمبر بہ روز سوموار کو روس کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان حسام بدران نے ایک بیان میں بتایا کہ جماعت کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق کی قیادت میں 18 ستمبر کو ماسکو کے دورے پر جائے گا۔
روس کے دورے کے دوران حماس کی قیادت روسی حکام کے ساتھ دو طرفہ امور، فلسطین کی موجودہ صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرے گی۔
حماس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روس کے دورے کے دوران حماس کا وفد غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی مسلط کردہ پابندیوں اور اس نے منفی اثرات پر بھی بات چیت کریں گے۔
خیال رہے کہ حماس کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے دو روز قبل قاہرہ میں روسی سفیر سے بھی ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں روسی سفیر اور حماس کے وفد کے درمیان 18 ستمبر کو ہونے والے دورہ ماسکو اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی تھی۔