جمعه 02/می/2025

غرب اردن: یہودیوں کے لیے 650 گھروں کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

جمعہ 15-ستمبر-2017

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت نے شمال مغربی رام اللہ میں قائم ’ بیت اریہ‘ کالونی میں یہودیوں کے لیے 650 نئے گھروں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عبرانی نیوز ویب پورٹل ’’کان‘‘ کے مطابق اسرائیلی وزیر برائے ہاؤسنگ یوآف گیلنٹ نے دو روز قبل ‘بیت اریہ‘ کالونی کے دورے کے دوران ساڑھے چھ سو گھروں کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔

خیال رہے کہ حالیہ ایام میں صہیونی حکومت نے غرب اردن میں 1100 نئے مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔ ان میں سے بیشتر مکانات ’بیت اریہ‘کالونی میں تعمیر کیے جائیں گے۔ یہاں پر نئے گھروں کی تعمیر کا مقصد نئے شادی شدہ یہودی جوڑوں کو یہاں پر مکانات الاٹ کرنا ہے۔

خیال رہے کہ 23 دسمبر 2016ء کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے قرارداد 2334 منظور کی تھی جس میں فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔ امریکا نے اس قرارداد کو منظور ہونے میں ویٹو نہ کرکے مدد کی تھی۔

 

مختصر لنک:

کاپی