چهارشنبه 30/آوریل/2025

امریکا کی جانب سے اسرائیل کو دو ’ایف 35‘ طیاروں کی فراہمی

جمعہ 15-ستمبر-2017

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا سے دو ’ایف 35‘ جنگی جہاز آج جمعہ کو اسرائیل پہنچ رہے ہیں۔

عبرانی نیوز ویب پورٹل ’’وللا‘‘ کے مطابق ان دونوں جنگی طیاروں کو دو ہفتے قبل اسرائیل پہنچنا تھا مگر کارخانے میں پیدا ہونے والی فنی خرابی کے باعث انہیں روک دیا گیا تھا۔

رواں سال کے آخر تک اسرائیل کے فضائی جنگی بیڑے میں مزید دو ’ایف 35‘ جنگی جہاز شامل کیے جائیں گے۔

اسرائیل اور امریکا کے درمیان طے پائے دفاعی معاہدے کے تحت صہیونی ریاست کو اس ماڈل کے 50 طیاروں کی فراہمی کا وعدہ کیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ دو طیارے آج جمعہ کو اسرائیل پہنچ جائیں گے۔

 

مختصر لنک:

کاپی