اسلامی تحریک مزاحمت کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں روسی سفیر سیرگی کیربیٹچ شینکو سے ملاقات کی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی ویب سائیٹ پر پوسٹ ایک خبرمیں بتایا گیا ہے کہ بدھ کو حماس رہ نما ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے مصر میں متعین روسی سفیر سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق حماس رہ نما ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق اور روسی سفیر سیرگی کیربیٹچ شنکو کےدرمیان ہونے والی بات چیت میں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال، فلسطینیوں کےدرمیان مفاہمت کے لیے جاری کوششیں اور ان کی راہ میں حائل رکاوٹوں، حماس کے دورہ مصر اور اس کے مقاصد اور مصر کی طرف سے رفح گذرگاہ کے کھولنے کی یقین دہانی جیسے امور پر بات چیت کی گئی۔
دونوں رہ نماؤں نے خطے کی موجودہ صورت حال بالخصوص مسئلہ فلسطین کے حوالے سے امریکا کی پالیسی اور اسرائیل کی کھلی طرف داری پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر روسی سفیر نے حماس کی قیادت کو دورہ روس کی دعوت بھی دی اور کہا کہ ان کا ملک قضیہ فلسطین کے منصفانہ حل اور فلسطینیوں کے درمیان وحدت کے لیے ہونے والی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔