فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی شہری کو اسرائیل کی سالم فوجی عدالت سے 30 ماہ قید با مشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیر احمد محمد الایوب کے وکیل صالح محامید نے بتایا کہ عدالت کی طرف سے اس کے موکل کو 26 ماہ قید کی سزا سنائی گئی جب کہ اسے چھ ہزار شیکل جرمانہ کی سزا دی گئی تھی۔ بعد ازاں عدالت نے جرمانے کی سزا چار ماہ میں تبدیل کرکے اس کی قید 30 ماہ کردی گئی۔
اسیرایوب پرسنہ 2011ء میں اسرائیلی فوج پر ایک مشترکہ مزاحمتی حملے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔