چهارشنبه 30/آوریل/2025

’اسرائیل۔ افریقا کانفرنس کا التوا قضیہ فلسطین کے حامیوں کی فتح ہے‘

بدھ 13-ستمبر-2017

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اگلے ماہ اکتوبر کے آخر میں مغربی افریقا کے ایک درجن ملکوں اور اسرائیل پر مشتمل سربراہ کانفرنس کے ملتوی کیے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔ حماس کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن عزت الرشق کا کہنا ہے کہ ’توگو‘ میں ہونے والی صہیونی ، افریقی چوٹی کانفرنس کا التواء فلسطینیوں کی حمایت کرنے والوں کی فتح ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے رکن عزت الرشق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صہیونی ریاست نے فلسطین میں منظم ظلم، نسل پرستی، فاشم اور اپارتھائیڈ کی بدترین مثالیں قائم کی ہیں۔ انسانیت کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث ملک کے ساتھ دوستانہ مراسم کا قیام فلسطینی قوم کی مشکلات میں اور بھی اضافہ کرے گا۔

انہوں نے توگو سمیت مغربی افریقی ممالک پر زور دیا کہ وہ صہیونی ریاست کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات استوار کرنے سے انکار کردیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل اور مغربی افریقی ممالک پر مشتمل چوٹی کانفرنس کے لیے 23سے 27 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی تاہم اب میزبان افریقی ملک ’توگو‘ کی درخواست پر یہ کانفرنس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی