قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں مسجد ابراہیمی کے قریب سے ایک چیک پوسٹ سے گذرتے ہوئے ایک فلسطینی لڑکے کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے مسجد ابراہیمی کے قریب سے ایک 15 سالہ فلسطینی لڑکے کو حراست میں لیا۔ بعد ازاں اسے تفتیش کے لیے الخلیل شہر میں قائم کسی حراستی مرکز میں لے جایا گیا ہے۔ فلسطینی بچے کی شناخت نہیں کی جاسکی اورنہ ہی اس کی گرفتاری کی وجہ معلوم ہوسکی ہے۔
تاہم اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک فلسطینی لڑکےکو چیک پوسٹ سے اس وقت حراست میں لیا گیا جب اس کے قبضے سے ایک چاقو برآمد کیا گیا۔