چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی خاتون کا حج کے بعد مدینہ منورہ میں انتقال

منگل 12-ستمبر-2017

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی ایک 70 سالہ خاتون گذشتہ روز مدینہ منورہ سے وطن واپسی کی تیاری کے دوران اچانک انتقال کرگئیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ستر سالہ حاجیہ کامل فروانہ فریضہ حج کی ادائی کے بعد روضہ رسول صلی اللہ و علیہ وسلم پر حاضری دینے کے لیے مدینہ منورہ میں تھیں۔ وہ اور دیگر حجاج کرام وطن واپسی کی تیاری کررہے تھے کہ اس دوران کامل فروانہ کی حالت اچانک بگڑ گئی۔ حالت خراب ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ  کچھ ہی دیر بعد چل بسیں۔

خیال رہے کہ کامل فروانہ سے قبل غزہ اور بیت المقدس کی دو خواتین حاجی پہلے ہی مکہ مکرمہ میں انتقال کرچکی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی