جمعه 15/نوامبر/2024

علامہ یوسف القرضاوی انٹرپول کی اشتہاریوں کی فہرست سےخارج

پیر 11-ستمبر-2017

بین الاقوامی پولیس ’انٹرپول‘ نے سرکردہ عالم دین الشیخ یوسف القرضاوی کا نام بین الاقوامی اشتہاریوں کی فہرست سے نکال دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق برطانیہ میں قائم ’عرب ہیومن رائٹس آرگنائزیشن‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ انٹرپول نے عالمی علماء کونسل نے علامہ یوسف القرضاوی کا نام بین الاقوامی اشتہاریوں کی فہرست سے نکال دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹرپول کی ویب سائیٹ پر موجود اشتہاریوں میں الشیخ یوسف القرضاوی کا نام ’سرخ‘ نشان سے ظاہر ہونے والے ناموں میں شامل تھا مگر اب ان کا نام اس فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ انٹرپول نے طویل مراسلت اور بات چیت کے بعد مصر کی طرف سے علامہ یوسف القرضاوی کو اشتہاری قرار دینے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔

انٹرپول کو معلوم ہوا ہے کہ مصری حکومت کی طرف سے علامہ یوسف القرضاوی کے خلاف جتنے بھی الزامات عاید کیے گئے ان کا پس منظر محض سیاسی تھا۔

انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ انٹرپول کی ویب سائیٹ پر شیخ یوسف القرضاوی کا نام لوٹ مار کرنے، جلاؤ گھیرا اور قتل جیسے جرائم میں ملوث عناصر میں شامل تھا مگر تحقیقات کے بعد انٹرپول اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ مذکورہ تمام الزامات ان کی شخصیت کا حصہ نہیں ہوسکتے۔ وہ مصر میں موجود ہی نہیں تووہاں پر لوٹ مار، قتل وغارت گری یا جلاؤ گھیراؤ میں ملوث کیسے ہوسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ انٹرپول نےمصری حکومت کے مطالبے پر ممتاز عالم دین الشیخ یوس القرضاوی کو اشتہاری قرار دیا تھا۔

الشیخ یوسف القرضاوی مصری ہیں مگران کے پاس قطر کی شہریت بھی ہے۔ وہ طویل عرصے سے قطر ہی میں مقیم ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی