شنبه 16/نوامبر/2024

فلسطینی شہری اسرائیلی زنداں میں اسیری کے 23 ویں سال میں داخل

جمعہ 8-ستمبر-2017

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنےوالی ایک تنظیم کی رپورٹ کے مطابق 43 سالہ فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں مسلسل قید کے 22 سال مکمل کرنے کے بعد اب 23 ویں برس میں داخل ہوگیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق اسیر حمد اللہ عبدالھادی عبدالعزیز صرمہ چھ ستمبر 1995ء سے پابند سلاسل ہے۔ اسے اسرائیلی فوج کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا کا سامنا ہے۔

اسیران اسٹڈی سینٹر کے مطابق اسیر حمدا للہ نہ صرف طویل عرصے تک اسرائیلی زندانوں میں قید کاٹنے والے فلسطینیوں میں شامل ہے بلکہ  اس نے قید کا ایک بڑا حصہ ’تنہائی‘ کی شکل میں گذارا ہے۔ قید تنہائی کے ساتھ ساتھ وہ کئی امراض کا بھی شکار رہا ہے۔اس کے وکلاء کا کہنا ہے کہ حمد اللہ کئی ماہ سے سر کے شدید درد میں مبتلا ہے مگر صہیونی انتظامیہ کی طرف سے اسے کسی قسم کی طبی سہولت مہیا نہیں کی گئی۔

 

مختصر لنک:

کاپی