چهارشنبه 30/آوریل/2025

ستمبر میں فلسطین میں عوامی مزاحمت میں شدت پراسرائیل پریشان

جمعہ 8-ستمبر-2017

اسرائیلی اخبارات کے مطابق صہیونی سیکیورٹی ادارے رواں ماہ ستمبر کے دوران فلسطینی مزاحمتی کارروائیوں میں اضافے کے خدشے سے پریشان ہیں۔

عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ کے مطابق اسرائیلی فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کو خدشہ ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں رواں ماہ ستمبر میں فلسطینیوں کے عوامی احتجاج میں شدت آسکتی ہے۔

عبرانی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس اداروں کا کہنا ہے کہ ستمبر فلسطینیوں سے تعلقات کے حوالے سے زیادہ حساس مہینا ہے۔ اس ماہ میں اسرائیلی فوج، یہودی آباد کاروں اور صہیونی ریاست کی تنصیبات پر حملوں میں غیرمعمولی اضافے کا امکام ہے۔

’ہارٹز‘ کے مطابق وسط جولائی کے بعد فلسطینی اتھارٹی کی پولیس دیگر اداروں نے اسرائیلی فوج کے ساتھ سیکیورٹی تعاون میں کمی کردی ہے۔ اس کمی کا بوجھ بھی اسرائیل ہی کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔ فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں بالخصوص فدائی حملوں کی روک تھام میں ناکامی اسرائیلی فوج کو پریشان کیے ہوئے ہے۔

مختصر لنک:

کاپی