چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی بچے کاجسد خاکی دو ہفتے بعد ورثاء کے حوالے

جمعہ 8-ستمبر-2017

اسرائیلی حکام کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ دو ہفتے قبل شہید کیے گئے 17 سالہ فلسطینی لڑکے کا جسد خاکی آج جمعہ کی شام اس کے ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کے سول امور سے متعلق حکام نے بتایا ہے کہ غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم سے تعلق رکھنے والے شہید قتیبہ زھران کا جسد خاکی آج جمعہ کی شام اس کے ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔

صہیونی حکام کا کہنا ہے کہ شہید کا جسد خاکی رات کی تاریکی میں چیک پوسٹ 104 پراس کے ورثاء کو دیا جائے گا تاکہ اس موقع پر زیادہ تعداد میں فلسطینی جمع نہ ہوسکیں۔

خیال رہے کہ قتیبہ زھران کو اسرائیلی فوج نے دو ہفتے قبل زعترہ فوجی چوکی کے قریب گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ قابض فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ زھران نے اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے حملے کی کوشش کی تھی تاہم صہیونی دشمن اپنے اس دعوے کو ثابت نہیں کرسکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی