مصری حکام نے فلسطینی بارڈر حکام کو بتایا ہے کہ سعودی عرب میں فریضہ حج کی ادائی کے بعد واپس آنے والے فلسطینی حجاج کے لیے رفح گذرگاہ کو آج جمعہ کے روز کھولا جا رہا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق آج جمعہ کو غزہ کی پٹی کے 500 حجاج کرام سعودی عرب سے قاہرہ پہنچے جہاں سے وہ غزہ کی پٹی کے لیے بسوں کے ذریعے روانہ ہوں گے۔ یہ تمام حجاج کرام سعودی عرب کی خصوصی دعوت پر حج پر تھے۔ یہ پانچ سو حجاج کرام فلسطینی شہداء، زخمیوں اور اسیران کے اقارب ہیں جب کہ محکمہ اوقاف کے توسط سے حج پر جانے والے فلسطینیوں کی واپسی آئندہ سوموار کو ہوگی۔
مصری حکام کا کہنا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین حج اسکیم کے تحت حج پر آئے پانچ سو فلسطینیوں کو رفح گذرگاہ سے غزہ بھیجا جائے گا۔
آئندہ ہفتے سوموار، منگل، بدھ اور جمعرات کو دوسرے حجاج کرام کے لیے رفح گذرگاہ کو کھولا جائے گا۔